جنوبی ایشیا کی ترقی کا انحصار بہتر پاک بھارت تعلقات پر ہے، گورداس پور واقعے سمیت دنیا بھر میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں ، گورداس پور میں پولیس اسٹیشن پر حملہ افسوسناک ہے، پاکستان اور امریکا کے تعلقات بہتر سمت میں جا ر ہے ہیں

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 29 جولائی 2015 11:50

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا کی ترقی اور امن کا انحصار بہتر پاک بھارت تعلقات پر ہے، دہشت گردی کے ہر واقعہ کی مذمت کرتے ہیں، گورداس پور میں پولیس اسٹیشن پر حملہ افسوسناک ہے۔

(جاری ہے)

واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طارق فاطمی نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات بہتر سمت میں جا ر ہے ہیں اور دو سال میں ان میں مزید بہتری آئی ہے۔

طارق فاطمی نے کہا کہ پاکستان کسی بھی ملک میں عدم مداخلت کی پالیسی پر سختی سے کاربند ہے اور ہم ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے ہر واقعے کی مذمت کرتا ہے۔ پاکستان نے بھارتی شہر گورداس پور میں ہونے والے واقعے کی مذمت اور ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔