پنجاب کی مختلف جیلوں میں قتل کے 8 مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

بدھ 29 جولائی 2015 11:50

اٹک/سرگودھا/ گجرات/ملتان/ قصور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء ) پنجاب کی مختلف جیلوں میں قتل کے 8 مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ پیر کی اٹک، سرگودھا، گجرات، ملتان اور قصور میں سزائے موت کے 7 مجرموں کو علی الصبح تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ اٹک میں قتل کے 3 مجرموں جن میں باپ بیٹا شامل ہے کو پھانسی دے دی گئی۔ اٹک میں پھانسی پانے والوں میں آفتاب احمد ، محمد عثمان اور محمد صفدر شامل تھے ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا میں قتل کے مجرم محمد نواز کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا، محمد نواز نے 2002 میں فرید احمد نامی شخص کو قتل کیا تھا۔ ڈسٹرکٹ جیل گجرات میں بھی سزائے موت کے قیدی گلفام عرف گلو کو پھانسی دے دی گئی۔مجرم پر 2001 نے جلال پور جٹہ میں ایک شخص کو قتل کیا تھا۔ڈسٹرکٹ جیل ملتان میں سزائے موت کے مجرم نیر عباس کو بھی پھانسی دے دی گئی، مجرم نے 1996 میں ایک شخص کو قتل کیا تھا۔ سرگودھا کی ڈسٹرکٹ جیل میں بھی سزائے موت کے مجرم نواز کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا، مجرم نے زمین کے تنازع پر اپنے رشتہ دار کا قتل کیا تھا۔ قصور میں بھی باپ اور بیٹے کو قتل کے جرم میں طفیل نامی شخص کو پھانسی دے دی گئی۔

متعلقہ عنوان :