اسلام آباد : وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کی گورداس پور پولیس اسٹیشن پر حملے کی مذمت کر دی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 29 جولائی 2015 10:46

اسلام آباد : وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کی گورداس پور پولیس ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29 جولائی 2015ء) : وزیر اعظم نواز شریف کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے گورداس پور میں پولیس اسٹیشن پر ہونے والے حلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کی شدید مذمت کرتا ہے خواہ وہ دنیا کے کسی بھی خطے میں ہو رہی ہو. انہوں نے کہا کہ پاکستان سب سے پہلے دہشت گردی کو اپنے ملک سے اکھاڑ پھینکے گا.

جس کے لیے آپریشن کامیابی کے ساتھ جاری ہیں. ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ ایسے واقعات کے تدارک کے لیے تمام ممالک مل کر کام کریں، اپنے دورہ امریکا کے حوالے سے طارق فاطمی نے کہا کہ امریکا کے ساتھ تعلقات مضبوط ہورہے ہیں اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون بہتر ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

امریکا نے پیغام دیا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی کوششوں اور اقدامات کو سراہتے ہوئے تمام ممالک اپنا کردار ادا کریں.

متعلقہ عنوان :