پاکستان کو دہشت گرد ملک کے طور پر پیش کرنا منفی سوچ کی عکاسی کرتا ہے : بھارتی فلم ڈائریکٹر کبیر خان

muhammad ali محمد علی بدھ 29 جولائی 2015 00:01

پاکستان کو دہشت گرد ملک کے طور پر پیش کرنا منفی سوچ کی عکاسی کرتا ہے ..
ممبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 جولائی 2015 ء) بھارتی فلم ڈائریکٹر کبیر خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو دہشت گرد ملک کے طور پر پیش کرنا منفی سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارتی فلم ڈائریکٹر کبیر خان کا کہنا ہے کہ ان کی دونوں فلمیں بجرنگی بھائی جان اور فینٹم کا مقصد پاکستان کو چوٹ پہنچانا نہیں بلکہ دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان دوستانہ تعلقات کو فروغ دینا ہے۔

کبیرخان کا کہنا ہے کہ لوگوں نے دہشت گردوں سے متعلق ایک ذہن بنالیا ہے کہ جو بھی بھارت مخالف کوئی کام کرے گا وہ دہشت گردہے اور اس کا تعلق پاکستان سے ہے جبکہ ایسا نہیں ہے اور یہی وہ بات ہے جو انہوں نے فلم بجرنگی بھائی جان میں بھی پیش کی ہے۔ پاکستان کو دہشت گرد ملک کے طور پر پیش کرنا منفی سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔