برامبل نے خون دے کر سینکڑوں کتے بچائے
فہد شبیر منگل 28 جولائی 2015 22:45
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28جولائی۔2015ء) برطانیہ سے تعلق رکھنے والا کتا برامبل خون دے کر 104 کتوں کی جان بچا چکا ہے۔ اس ہفتے اُن نے 26ویں دفعہ خون دیا۔برامبل پچھلے 8 سالوں سے خون کا عطیہ دے رہا ہے۔برامبل برطانیہ کے پالتو جانوروں کے بلڈ بنک میں سب سے زیادہ دفعہ خون دینے والاکتا ہے۔ برامبل ایک دفعہ میں 450 ملی لیٹرخون عطیہ کرتا ہے۔
انسان بھی خون کا عطیہ دیتے ہوئے اتنا ہی خون دیتے ہیں۔ برامبل کا 450 ملی لیٹر خون 4 کتوں کی جان بچانے کے کام آتا ہے۔ برامبل کی مالکہ ماریا کراڈ ڈوک کا تعلق درہام ، برطانیہ سے ہے۔(جاری ہے)
ماریا کا کہنا ہے کہ اسے اپنے کتے پر فخر ہے ۔ برامبل ہر وقت بلڈ بنک برطانیہ کا ٹیگ اپنے کالر میں پہنے رہتا ہے۔ لوگ اسے دیکھ کر حیران ہوتے ہیں کہ یہ کتا خون کا عطیہ دینے والا ہے۔
اسے دیکھ کر بہت سے لوگوں کو پتہ چلا ہے کہ جانوروں کا بھی کوئی بڈ بنک موجود ہے۔ 24 سالہ ماریا نے 8 سال پہلے، جانوروں کے ہسپتال کی اپیل پر ، اپنے چند ماہ کے کتے کا نام خون کا عطیہ کرنے والوں کتوں کی فہرست میں لکھوایا۔ پہلی دفعہ خون دینے کے لیے برامبل کو ایک سال تک انتظار کرنا پڑا۔ بلڈ بنک کے اصول کے مطابق صرف ایک سال سے نو سال تک عمرکے کتوں کا خون عطیہ کے طور پر لیا جاتاہے۔مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.