سانپ کے ساتھ سیلفی ڈیڑھ کروڑ روپےسے بھی زیادہ کی پڑی

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی منگل 28 جولائی 2015 16:45

سانپ کے ساتھ سیلفی ڈیڑھ کروڑ روپےسے بھی زیادہ کی پڑی

سان ڈیاگو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28جولائی2015ء)موبائل فون کی آمد کے ساتھ ہی سیلفی کا جنون بھی اپنی حدوں کو چھو رہا ہے۔ لوگ روز ہی منفرد اور احمقانہ حرکتیں کرتے ہوئے سیلفی لیتے ہیں اور بڑے شوق سے اسے شوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتے ہیں۔ جانوروں کے ساتھ سیلفی لینے کا رواج بھی بڑھ رہا ہے۔اسی طرح کی ایک سیلفی سان ڈیاگو کے ٹوڈ فاسلر نے بھی لی تھی۔

(جاری ہے)

ٹوڈ نے ایک سال پہلے جھاڑیوں میں سے ایک زہریلا سانپ پکڑا اور اسے اپنا پالتو سانپ بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ایک دن ٹود نے سوچا کہ اپنے پالتو جانور کے ساتھ سیفلی لے مگر اس کا انجام یہ ہوا کہ سانپ نے ٹوڈ کو ڈس لیا۔سانپ کے ڈستے ہی ٹوڈ نزدیکی ہسپتال بھاگا۔ ٹوڈ کو بچانے کے لیے ڈاکٹروں نے دو ہسپتالوں میں موجود دستیاب سارے تریاق استعمال کیے۔ تب کہیں جا کر ٹوڈ صاحب کی جان چھوٹی۔ ٹوڈ کو ہسپتال میں 5 دن گذارنے پڑے اور ایک سیلفی کی وجہ سے 153,161.25 ڈالر یعنی15594112.67 روپے کا بل بھی چکانا پڑا۔ٹوڈ نے اس سانپ کو بعد میں جنگل میں چھوڑ دیا۔