بھارت : نہ ثبوت پیش کیے نہ تحقیقات کیں۔ بھارت نے اپنی جارحیت اور الزام تراشی کی روایت کو بر قرار رکھتے ہوئے گورداس پور حملے کا الزام پاکستان پر عائد کر دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 28 جولائی 2015 16:17

بھارت : نہ ثبوت پیش کیے نہ تحقیقات کیں۔ بھارت نے اپنی جارحیت اور الزام ..

بھارت(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 جولائی 2015 ء) : نہ کوئی ثبوت نہ جوا. بھاتی میڈیا نے گورداس پور میں پولیس اسٹیشن پر ہونے والے حملے کا الزام پاکستان پر عائد کر دیا. تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کی جانب سے ایک غیر واضح اور مبہم ویڈیو منظر عام پر لائی گئی ہے جس میں بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ فوٹیج میں نظر آنے والے افراد پاکستانی ہیں اور ان کا ٹارگٹ دینہ نگر تھا.

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت سے اپنی حدود میں آنے والے بھارتی ڈرون کا جواب مانگا تھا .

بھارت اس ڈرون کا جواب دینے سے قاصر تو رہا ہی اور الٹا پاکستان پر بے بنیاد الزامات عائد کر دئے. سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھے گئے غیر واضح افراد کے پاکستانی ہونے کا دعویٰ کرنا بھارتی میڈیا اور رہنماؤں کی عقل پر ایک سوالیہ نشان ہے.کیونکہ گورداس پور حادثے کے ذمہ داران کا تعین نہ کر سکنا بھارتی اداروں اور انٹیلی جنس کی نا اہلی ہے.

متعلقہ عنوان :