ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل پاکستانی ٹیم کی کولمبومیں بھر پور پر یکٹس

منگل 28 جولائی 2015 15:22

ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل پاکستانی ٹیم کی کولمبومیں بھر پور پر یکٹس

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جولائی۔2015ء)پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کی قیادت میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی مقابلے سے قبل کولمبو میں بھر پور پریکٹس کی۔ٹیسٹ میں مصباح اور ون ڈے میں اظہر علی کی قیادت میں سیریز جیتنے والی پاکستان ٹیم کا اگلا امتحان ٹی ٹوئنٹی ہے۔

(جاری ہے)

دو میچز کی سیریز کا آغاز جمعرات کو کولمبو کے پریما داسا اسٹیڈیم سے ہوگا جس کی تیاری کے لیے کپتان شاہد آفریدی کی نگرانی میں قومی ٹیم نے پریکٹس کی۔

کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کے تینوں شعبوں میں سخت ٹریننگ کی۔ٹیم میں لیفٹ آرم فاسٹ بولر ضیا الحق کو پہلی بار ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ بیٹسمین نعمان انور، سہیل تنویر اور عمر اکمل کی ٹیم میں شمولیت ہوئی ہے۔ شعیب ملک، عماد وسیم، انور علی، محمد حفیظ، مختار احمد اور احمد شہزاد سمیت دیگر کھلاڑی ون ڈے ٹیم کے ساتھ سری لنکا ہی میں موجود ہیں۔