سہاگ رات میں دلہن جاں بحق، دولہا بیہوش

منگل 28 جولائی 2015 14:46

سہاگ رات میں دلہن جاں بحق، دولہا بیہوش

رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28جولائی2015ء) سہاگ رات میں دلہن جاں بحق اور دولہا بے ہوش ہوگیا۔ شادی والے دونوں گھر ماتم کدہ بن گئے۔ حادثہ دولہا دلہن کے کمرے میں گیس بھرجانے سے پیش آیا۔ محمد پور لمہ کے نوید کھوکھر کی شادی احمد پور لمہ کی رفعت بی بی سے ہوئی۔

(جاری ہے)

بجلی نہ ہونے کے باعث کمرے سے ملحقہ سوئی گیس جنریٹر چلا کر رکھ دیا گیا جس سے کمرے میں گیس بھر گئی، رفعت بی بی دم گھٹنے سے چل بسی جبکہ د ولہا کو بے ہوشی کی حالت میں شیخ زید ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

دلہن کے خاندان پر قیامت ٹوٹ پڑی اور دونوں گھروں میں صف ماتم بچھ گیا۔ نوید کے بھائی نے بتایا کہ صبح دولہا کو جگایا تو نہ اٹھنے پر دروازہ توڑا گیا، ریسکیو 1122 کے ذریعے دونوں کو ہسپتال پہنچایا گیا۔ حادثہ کمرے میں سوئی گیس اور جنریٹر کا دھواں بھرجانے سے پیش آیا۔