لاہور : سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کا اجلاس، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی کمیٹی کو بریفنگ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 28 جولائی 2015 14:35

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 جولائی 2015 ء) : سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کا اجلااس ہوا جس میں گوجرانوالہ حادثے میں جاں بحق افراد کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی تاہم وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے اجلاس کو گوجرانوالہ ٹرین حادثے پر بریفنگ دی۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ حادثے کے بالواسطہ اور براہ راست ذمہ داران کا تعین کیا گیا جبکہریلوے کے 5ذمہ دار افسران کو معطل کیا گیا، انہوں نے بتایا کہ خصوصی ٹرین کا انجن پرانا تھا، حادثے میں ۴ کوچز نہر میں جبکہ ۶ ٹریک پر رہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حادثے کے وقت ٹرین 75 سے80 کلو میٹر فی گھنٹاکی رفتار پر تھی جبکہ پل سے گزرتے ہوئے ٹرین کو 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پر ہونا چاہئیے تھا، ان کا کہنا تھا کہ حادثہ میں محکمہ ریلوے کو4 کروڑ80لاکھ کا نقصان ہوا ہے، جبکہ حادثہ میں سولہ افراد جاں بحق جبکہ بارہ زخمی ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ حادثے کی تحقیقات کے لیے 7 رکنی ٹی تشکیل دی گئی، انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہئیے کہ خصوصی ٹرین میں پرانے انجن کا استعمال نہ کیا جائے جس کے لیے محکمہ ریلوے کو بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ خصوصی ٹرین کے لیے نئے قواعد وضوابط بنانے کی ضرورت ہے، کمیٹی کی اصلاحات اور سفارشات پر عمل کرنا چاہئیے اور ریلوے میں بہتری کے لیے مزید کام کرنا چاہئیے.