ملک میں دھاندلی کے مکمل خاتمے کیلئے آئندہ انتخابات بائیومیڑک سسٹم کے تحت ہو نا چاہیے‘چوہدری محمد سرور

منگل 28 جولائی 2015 14:19

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جولائی۔2015ء)تحر یک انصاف کے صوبائی آرگنائزر چوہدری محمدسرورنے کہا ہے کہ شفاف انتخابات کے بغیر” اصلی “جمہو ریت قائم نہیں ہوسکتی ‘ملک میں دھاندلی کے مکمل خاتمے کیلئے آئندہ انتخابات بائیومیڑک سسٹم کے تحت ہو نا چاہیے‘ پیپلزپارٹی کے بعد آئندہ انتخابات میں (ن) لیگ بھی ماضی کی تاریخ کا حصہ بن کر رہ جائیگی ‘5فیصد کر پٹ لوگوں اور سیاستدانوں نے ملک کو یر غمال بنا رکھا ہے ‘ عام انتخابات میں ہونیوالی بدتر ین دھاندلی نہیں بلکہ جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کو کھلے دل سے تسلیم کرتے ہیں(ن) لیگ نے پنجاب میں عام انتخابات کے اپنے شکست کھانیوالے لوگوں کو کر وڑوں کے تر قیاتی فنڈز کی فراہمی شروع کر کے بلدیاتی انتخابات کیلئے دھاندلی کا آغاز کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

وہ شیخوپورہ سے (ق) لیگ کے صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ ہو لڈر رانا وحید کی درجنوں ساتھیوں سمیت تحر یک انصاف میں شمولیت کے موقعہ پر گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ ضلعی آرگنائزر شیخوپورکنور عمران بھی موجودتھے تحر یک انصاف کے صوبائی آرگنائزر چوہدری محمدسرورنے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کی سیاست کا مقصد صرف اور صرف ”پیسہ کمانا “ہے اور ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جا ئیگا ‘ تحر یک انصاف اقتدار میں آکر ملک کو لوٹنے والوں کا احتساب کر یگی اور ان سے لوٹی دولت کی پائی پائی وصول کی جائیگی ۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی میں صرف نام کا فرق ہے دونوں کی پا لیساں عوام دشمنی پر ہی مبنی ہے اس لیے آئندہ انتخابات میں کا میابی تحر یک انصاف کی ہوگی اور پیپلزپارٹی کے بعد آئندہ انتخابات میں (ن) لیگ کو بھی بدتر ین شکست ہو گی اور وہ بھی ماضی کی تاریخ کا حصہ بن کر رہ جائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف نے عام انتخابات میں ہونیوالی بدتر ین دھاندلی کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن میں مکمل ثبوت دےئے ہیں لیکن اسکے باوجو د کمیشن کے فیصلے کو کھلے دل سے تسلیم کرتے ہیں لیکن عام انتخابات میں ہونیوالی دھاندلی کو تسلیم کیا ہے اورنہ ہی کر یں گے ۔

انہوں نے کہا کہ کر پٹ سیاستدانوں کو شفاف انتخابات میں اپنی شکست نظر آتی ہے یہی وجہ ہے کہ وہ شفاف انتخابات کی راہ میں رکاوٹیں ڈالتے ہیں لیکن آئندہ عام انتخابات کو شفاف بنانے کیلئے ضروری ہے کہ بائیومیٹرک سسٹم کے تحت انتخابات کروائیں جائیں جسکے لیے تحر یک انصاف انتخابی اصلاحات کیلئے قائم کمیٹی میں بھی اپنا کردار اداکرتے ہوئے تجاویز دی گی کیونکہ شفاف انتخابات کے بغیر حقیقی جمہو ریت ممکن نہیں ہوسکتی ۔