فیصل آباد ‘ڈی گراوٴنڈ کے علاقے میں پولیس مقابلہ میں پولیس اہلکار شہید ‘کارروائی میں دہشتگرد ماراگیا ‘ ساتھی فرار

منگل 28 جولائی 2015 14:18

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جولائی۔2015ء) فیصل آباد میں ڈی گراوٴنڈ کے علاقے میں پولیس مقابلہ میں ایک پولیس اہلکار شہیدہوگیا ‘کارروائی میں ایک دہشتگردی ماراگیا ‘ ساتھی فرار ہوگئے تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے ڈی گراوٴنڈ میں صبح نو بجے کے قریب پولیس نے ایک مشکوک گاڑی کو روکنے کی ہدایت کی جس پرگاڑی میں سوار دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور4 زخمی ہو گئے، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک دہشت گرد مارا گیا دیگر گاڑی چھوڑ کر پیدل ہی فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

واقعہ کے بعد شہید پولیس اہلکار اور زخمیوں کو الائیڈ ہسپتال منتقل کردیا جہاں زخمی اہلکاروں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے واقعہ کے بعد پولیس نے قریبی ہوٹل کو سیل کر کے تمام ریکارڈ بھی قبضہ میں لے لیا ، پولیس نے موقع سے ایک مشکوک شخص کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیاسی پی او فیصل آباد کے مطابق فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے فوری طور پرکارروائی شروع کردی گئی ہے، اس کے علاوہ دہشت گردو ں کی اطلاع دینے والے کو 3 لاکھ روپے انعام بھی دیا جائے گاادھر آئی پنجاب مشتاق سکھیراکا کہنا ہے کہ جلد از جلد فراد ہونے والے تینوں دہشت گردوں کو پکڑا جائے۔

متعلقہ عنوان :