دہشتگردانہ حملے ‘بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ نے پاکستانی ہائی کمشنر سے شیڈول ملاقات منسوخ کر دی

منگل 28 جولائی 2015 14:17

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جولائی۔2015ء) بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ پرکاش سنگھ بادل نے گرداسپور دہشت گردانہ حملے کے تناظر میں 29 جولائی کیلئے شیڈول پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط کے ساتھ اپنی ملاقات منسوخ کر دی۔

(جاری ہے)

بھارتی جریدے ”آؤٹ لک“ کے مطابق قومی امور اور میڈیا پر وزیر اعلیٰ کے مشیر ہرچرن بنس نے کہاکہ پاکستان کے ہائی کمیشن نے وزیر اعلیٰ کے ساتھ ملاقات کیلئے درخواست کی تھی تاہم وزیر اعلیٰ نے گرداسپور میں دینانگر میں پیش آنے والے واقعہ کے پیش نظر ملاقات ملتوی کردی ہے۔پاکستان کے ہائی کمشنر کا 29 جولائی سے یکم اگست تک چندی گڑھ کا دورہ شیڈول تھا۔

متعلقہ عنوان :