پاکستان کے ساتھ کسی بھی امن مذاکرات کیلئے قومی وقارپر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے ہیں ‘بھارتی وزیر داخلہ

ہم حملہ کرنے میں پہل نہیں کریں گے ‘ ہمیں نشانہ بنایا گیا تو ہم مناسب یا بھرپورجواب دیں گے ‘ راجناتھ سنگھ کی دھمکی

منگل 28 جولائی 2015 14:17

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جولائی۔2015ء) بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ کسی بھی امن مذاکرات کیلئے قومی وقارپر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے ہیں، پاکستان کے ساتھ امن چاہتے ہیں ‘قومی غیرت کی قیمت پر نہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی اخبار کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں سمجھ نہیں سکا کہ جب ہم اپنے ہمسائے کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں،بار بار سرحد پار دہشت گردی کے واقعات شروع ہوجاتے ہیں۔انہوں نے پاکستان کو واضح پیغام اور دھمکی دیتے ہوئے کہاکہ ہم حملہ کرنے میں پہل نہیں کریں گے تاہم اگر ہمیں نشانہ بنایا گیا تو ہم مناسب یا بھرپورجواب دیں گے۔