چارسدہ اور نوشہرہ میں گرڈ سٹیشن بنا کر لوڈ تقسیم کر رہے ہیں ‘بڑی حد تک مسئلہ حل ہو جائیگا ‘عابد شیر علی

منگل 28 جولائی 2015 14:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جولائی۔2015ء) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ چارسدہ اور نوشہرہ میں گرڈ سٹیشن بنا کر لوڈ تقسیم کر رہے ہیں ‘بڑی حد تک مسئلہ حل ہو جائیگا ‘ ہائی کورٹ کی طرف سے حکم امتناعی کی وجہ سے شروع شروع میں ٹرانسفارمروں کی خریداری کا مسئلہ بنا تھا ‘ ہم نے خارج کرا دیا ہے منگل کو قومی اسمبلی میں مولانا محمد گوہر شاہ مردان اور لکی مروت میں اوور لوڈڈ اور خراب ٹرانسفارمروں کی عدم تبدیلی سے متعلق توجہ مبذول نوٹس کا جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا کہ خراب ٹرانسفارمروں کی مرمت کے لئے نوشہرہ، حویلیاں اور دیگر علاقوں میں ورکشاپس ہیں، مردان میں 84 ٹرانسفارمروں کی مرمت کی گئی ہے، ہماری کوشش ہوتی ہے کہ 24 گھنٹوں میں ٹرانسفارمر تبدیل کر لیں، زیادہ نقصان والے علاقوں میں ٹرانسفارمروں کی مرمت اور تبدیلی میں چار پانچ دن لگ جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا کہ ہائی کورٹ کی طرف سے حکم امتناعی کی وجہ سے شروع شروع میں ٹرانسفارمروں کی خریداری کا مسئلہ بنا تھا تاہم اب ہم نے وہ خارج کرا دیا ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں عابد شیر علی نے کہا کہ ہم چارسدہ اور نوشہرہ میں گرڈ سٹیشن بنا کر لوڈ تقسیم کر رہے ہیں توقع ہے کہ اس سے بڑی حد تک مسئلہ حل ہو جائے گا، لوڈ مینجمنٹ ارو چوری کے مسئلہ حل کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔

متعلقہ عنوان :