کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق،دوزخمی

منگل 28 جولائی 2015 14:14

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جولائی۔2015ء ) کوئٹہ میں سبزل روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق جب کہ 2 زخمی ہوگئے۔کوئٹہ کے علاقے سبزل روڈ پرکلی فیروز آباد میں نامعلوم افراد فائرنگ کرکے فرارہوگئے، فائرنگ کی زد میں آکر 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 2 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

لاشوں اورزخمیوں کو فوری طورپرقریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

دوسری جانب کوئٹہ میں پنجگورہ میں سیکیورٹی فورسزکے سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ ، ڈیٹونیٹر اوردستی بم برآمد کرلئے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ایس پی سریاب ظہور آفریدی کے قافلے پر فائرنگ ہوئی تھی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار جاں بحق جب کہ ایک حملہ آور ہلاک ہوگیا تھا۔