34 افراد کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر اومان سے کراچی داخل ہوتے گرفتار

منگل 28 جولائی 2015 14:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جولائی۔2015ء) کراچی میں حساس اداروں نے کارروائی کر کے چونتیس افراد کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر گرفتار کر لیا ۔ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم لیاری گینگ وار کے کمانڈر شیراز کامریڈ کا قریبی ساتھی ہے۔ذرائع کے مطابق حساس اداروں کی کارروائی کے دوران لیاری گینگ وار کا اہم ٹارگٹ کلر گرفتار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزم حنیف 34 افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔

ملزم کو اومان سے کراچی داخل ہوتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار ملزم حنیف کا لیاری گینگ وار کے کمانڈر شیراز کامریڈ کا قریبی ساتھی ہے۔ ملزم کی نشاندہی پر چھاپے کے دوران رائفل اور سینکڑوں کی تعداد میں گولیاں بھی برآمد کرلی گئی ہیں۔گرفتار ملزم کا بھائی سہیل عرف سنی مسقط فرار ہو چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزم کا بھائی بھی درجنوں افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔

متعلقہ عنوان :