قومی اسمبلی اجلاس،بلامعاوضہ و لازمی تعلیم کا حق (ترمیمی) بل مشاورت کے لئے موخر

منگل 28 جولائی 2015 14:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جولائی۔2015ء) بلامعاوضہ و لازمی تعلیم کا حق (ترمیمی) بل 2015ء مشاورت کے لئے موخر کر دیا گیا۔ منگل کو قومی اسمبلی میں نفیسہ عنایت اللہ نے تحریک پیش کی کہ بلامعاوضہ و لازمی تعلیم کا حق (ترمیمی) بل 2015ء پیش کرنے کی اجازت دی جائے، بل کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مفت اور معیاری تعلیم فراہم کرنا حکومت کا فرض ہے، وفاقی حکومت کو تعلیمی اداروں میں سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے اقدامات اٹھانے چاہئیں، سکولوں کی عمارتوں کی خسہ حالی دور کی جانی چاہیے۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت عثمان ابراہیم نے کہا کہ بل کی اس لئے ضرورت نہیں ہے کہ پہلے سے مجوود قانون میں ان تمام مسائل اور امور کو تحفظ حاصل ہے۔ تحریک کی محرک نفیسہ عنایت اللہ خٹک نے کہا کہ زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں، بل کو کمیٹی کے سپرد کیا جائے۔ سپیکر نے کہا کہ بل پر مشاورت کر لیں، وقتی طور پر اس کو موخر کرتے ہیں۔