Live Updates

عمران خان سے چوہدری محمد سرور کی ملاقات،پنجاب میں بلدیاتی انتخابات بھر پور طر یقے سے چلانے کا فیصلہ

منگل 28 جولائی 2015 14:11

عمران خان سے چوہدری محمد سرور کی ملاقات،پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جولائی۔2015ء) تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان سے تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزرچوہدری محمد سرور کی بنی گالہ میں ملاقات ‘پنجاب میں بلدیاتی انتخابات بھر پور طر یقے سے چلانے کا فیصلہ جبکہ چےئر مین عمران خان اور پنجاب کے آرگنائزر چوہدری سرور لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں انتخابی جلسوں سے خطاب کر یں گے۔

بتایا گیا ہے کہ تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمد سرور نے منگل کے روز بنی گالہ میں تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان سے ملاقات کی جو2دو گھنٹے سے زائد تک جا ری رہی جس میں چوہدری محمد سرور نے عمران خان کو پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے امیدواروں کے چناؤ اور بلدیاتی انتخابات کی مہم کیلئے کی جانیوالی تیاریوں کے حوالے سے بر یفنگ دی جسکی بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے بھر پور عوام رابطہ مہم چلائی جائیگی کے تحت عمران خان اور چوہدری محمدسرور لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی جلسوں سے خطاب کر یں گے جبکہ اس موقعہ پر تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان نے کہا کہ تحر یک انصاف بلدیاتی انتخابات میں کارکنوں کو مکمل میرٹ پرٹکٹ دیگی ہے اور پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں بھر پور مہم چلائی جائیگی اور بلدیاتی انتخابات کے نتائج حکمرانوں اور انکی پا لیسوں کے خلاف عوامی ریفر نڈم ثابت ہونگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ مر کز کے ساتھ ساتھ پنجاب میں بھی مکمل ناکام ہوچکی ہے اور حکمران سیلاب متاثر ین کی امداد کی بجائے صرف فوٹو سیشن پر توجہ دے رہے ہیں اور سیلاب متاثر ین کو حکو مت نے مکمل طور پر لاوارث چھوڑ دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کو دوسال سے زائد کا عرصہ اقتدار میں آئے ہو چکا ہے مگر ملک میں بجلی کی لوڈشیڈ نگ ‘کر پشن اور مہنگائی بے روزگاری سمیت کوئی بھی مسئلہ حل نہیں ہوسکا بلکہ قومی مسائل میں دن بدن مزید اضافہ ہو تا جا رہا ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات