ڈیرہ غازی خان: گاڑی ٹرالر سے ٹکرا گئی، 3 افراد جاں بحق،4زخمی

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 28 جولائی 2015 13:42

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جولائی۔2015ء) گاڑی ٹرالر سے ٹکرا گئی‘ دو سگے بھائی ماموں سمیت جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان کی رہائشی فیملی اپنے والد کو سعودی عرب کیلئے ملتان ایئرپورٹ پر پہنچا کر واپس ڈی جی خان آرہی تھی کہ شہر کے اندر ڈاٹ پل پر سامنے سے آنے والے ٹرالر نے کیری ڈبے کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں د و سگے بھائی اپنے ماموں سمیت موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ کیری ڈبے میں موجود چار مزید افراد زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو کی ٹیموں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈی جی خان ریفر کر دیا جہاں پر دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتا جارہی ہے جبکہ ٹرالر ڈارئیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔