چار سال کی عمر میں لاپتہ ہونے والا 22 سال بعد اہلخانہ سے مل گیا

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 28 جولائی 2015 13:42

تمرگارا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جولائی۔2015ء ) چار سال کی عمر میں گمشدہ ہونے والا 22 سال بعد اپنے اہلخانہ سے مل گیا۔سارہ ڈھیرائی گاوٴں کے رہائی خان زرین اپنے بیٹے سے مل کر بہت زیادہ خوش تھے جو کہ ان کا اکلوتا بیٹا ہے۔گاوٴں والوں کے مطابق لعل زادہ کی والدہ اپنے بچے سمیت گھر سے چلی گئی تھیں جب وہ صرف چار سال کے تھے۔

(جاری ہے)

زرین، جن کی نو بیٹیاں بھی ہیں، نے صحافیوں کو بتایا کہ انہیں بعد میں پتہ چلا کے ان کے بیٹے کی والدہ انتقال کرگئی ہیں جبکہ ان کے بیٹے کو کچھ نامعلوم انسانی اسمگلروں نے کوئٹہ میں افغان چرواہوں کو فروخت کردیا ہے۔

ثمر باغ پولیس نے 22 سال قبل بچے کی گمشدگی کا مقدمہ درج کیا تھا۔ خان ذرین کے مطابق ایک جرگے نے کوئٹہ میں چرواہوں کو جاکر نو جوان کو رہا کرنے پر قائل کیا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ چرواہوں نے 22 سال قبل کچھ افراد سے بچے کو خریدنے کا اعتراف کیا تھا۔ مقامی افراد کے مطابق اہلخانہ نے نوجوان کی واپسی پر پڑوسیوں میں مٹھائیاں تقسیم کیں۔