ہنگو میں 2 روز کے لئے کرفیو نافذ

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 28 جولائی 2015 13:42

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جولائی۔2015ء )یونین کونسل بلیامینہ میں 2 روز کیلئے کرفیو نافذ کردیا گیا اور اس دوران لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق فورسز نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ہنگو کی یونین کونسل بلیامینہ میں آئندہ 2 روز کے لئے کرفیو نافذ کردیا ۔ کرفیو بلیامینہ سے زرگیری تک نافذالعمل ہوگا، اس دوران شہریوں کو گھروں سے نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی، کرفیو کے نفاذ سے قبل سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مساجد سے باقاعدہ اعلانات بھی کرائے گئے۔