اہم سیاسی شخصیات کے پوتوں کو داخلہ نہ دینے پر نوکری داؤ پر لگ گئی ہے،ایچی سن کالج کے پرنسپل ڈاکٹر غضنفرکا انکشاف

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 28 جولائی 2015 13:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جولائی۔2015ء)ایچی سن کالج کے پرنسپل ڈاکٹر غضنفر انکشاف کیا ہے کہ چار اہم سیاسی شخصیات کے پوتوں کو داخلہ نہ دینے کے باعث انکی نوکری داؤ پر لگ گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپیکر ایاز صادق،معروف کاروباری شخصیت میاں منشا،سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی ناراض ہیں کہ ان کے پوتوں کو کالج میں داخلہ کیوں نہیں دیا گیا۔ جس کے باعث نوکری داؤ پر لگ گئی ہے۔ڈاکٹر گضنفر نے کہا کہ مجھ سے پہلے ڈاکٹر حفیظ کو 20منٹ کے نوٹس پر فارغ کیا گیا۔سابق پرنسپل شمیم خان کو دوبارہ پرنسپل لگانے کی تیاری کی جا رہی ہے،شمیم خان دو بار پرنسپل کے عہدے پر تعینات رہ چکے ہیں۔