غیر ملکی خاتون پولیس حراست سے فرار
منگل 28 جولائی 2015 13:38
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28جولائی2015ء) پاکستان میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کے الزام میں گرفتار آزربائیجان سے تعلق رکھنے والی خاتون اسلام آباد پولیس کی حراست سے فرار ہوگئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق فرار ہونے والی ملزمہ کو اس کی ہم وطن خاتون کے ساتھ مکان نمبر جی 9/3 پر چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران خواتین پاسپورٹ اور ویزا سمیت دیگر ضروری سفری دستاویزات پیش نہ کرسکی جبکہ پولیس ان کے پاکستان آمد کے حوالے پیش کی جانے والی تفصیلات سے مطمئن نہیں تھے۔
ان دونوں کو کراچی کمپنی پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا اور ان کے خلاف مقدمے اندراج کرلیا گیا۔ بعد ازاں ایک اسسٹینٹ سب انسپکٹر نے ان کو اسلام آباد کے سیکٹر ایف 8 میں قائم ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں پیش کیا جہاں جج نے ان کا جوڈیشل ریمانڈ دے دیا۔(جاری ہے)
عدالت سے جوڈیشل ریمانڈ حاصل کرنے کے بعد پولیس افسر خواتین کے ساتھ دکان پر ضروری دستاویزات کی فوٹو کاپی کروانے میں صروف تھا کہ موقع پا کر غیر ملکی خواتین فرار ہوگئی۔
تاہم پولیس اہلکار نے ایک غیر ملکی خاتون کو حراست میں لے لیا تاہم ایک فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی۔ واقعے کی اطلاع پر سینئر پولیس افسر نے اے ایس آئی کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایات جاری کی اور کراچی کمپنی کے ایس ایچ او انسپکٹر خالد اعوان کا تبادلہ رسیکو 15 پر کرکے ان کی جگہ انسپکٹر رانا مبارک کو ایس ایچ او مقرر کردیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ملکی خواتین کے مقدمے کے تحقیقاتی افسر اے ایس آئی نے دونوں خواتین کو ایس ایچ او اور ہیڈ مہرر کو اطلاع دیئے بغیر نجی کار کے ذریعے عدالت پیش کیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس افسر اپنے ہمراہ کسی گارڈ جن میں خواتین پولیس اہلکار بھی ہونی چاہیے تھی ہمراہ نہیں لیا جبکہ دونوں خواتین کو ہتھکڑی بھی نہیں لگائی گئی تھی۔مزید اہم خبریں
-
علی امین گنڈا پور نے صوبے میں مستحق افراد کو 1 ارب سے زائد عید پیکیج دینے کی منظوری دیدی
-
تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے عمران خان کے وکلاءکی کارکردگی پر سوالات اٹھا دئیے
-
پی ٹی آئی رہنماءعامر ڈوگر کو عمرے پر جانے کی اجازت مل گئی
-
گوجرانوالہ،سفاک چچا اور چچی کامبینہ طورپربچے پرڈنڈوں سے تشدد،7سالہ بچہ جاں بحق
-
شہبازشریف نے پی پی 164میں ضمنی انتخاب کیلئے رانا راشد منہاس کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا
-
پی آئی اے پرواز کی خاتون فضائی میزبان کو ٹورنٹوائیرپورٹ پر حراست میں لے لیاگیا
-
بھارت: سیاسی رہنما مختار انصاری کی موت فطری یا 'قتل'؟
-
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیلِ نو کر دی
-
شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، وفاقی وزیرداخلہ کی چینی سفارت خانے کے دورے کے موقع پر گفتگو
-
آئی ایم ایف کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جون تک کرنا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ
-
اپریل کو سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان
-
فرانس: بالوں سے متعلق امتیازی سلوک ختم کرنے کا نیا قانون
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.