لاہور : پنجاب حکومت نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کو ملتوی کرنے کی باضابطہ درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کروا دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 28 جولائی 2015 13:31

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 جولائی 2015ء) : پنجاب حکومت نے الیکشن کمیشن کو بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے لیے خط ارسال کر دیا.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پجاب حکومت ے موقف اختیار کیا ہے کہ سیلاب کے باعث صوبائی حکومت الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے لیے دی گئی ستمبر کی ڈیڈ لائن تک انتظامات نہیں کر سکتی. پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ سیلاب کے باعث انتخابات کے انتظامات ممکن نہیں ہیں سیلاب متاثرین بھی سیلاب کے باعث انتخابات میں حصہ نہیں لے سکیں گے لہٰذا بلدیاتی انتخابات کے شیڈول میں توسیع کی جائے.