انڈونیشیا کے صوبے پاپوا میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے کسی جانی نقصان یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

زلزلے سے سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ‘سونامی وارننگ مرکز

منگل 28 جولائی 2015 13:22

جکارتہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جولائی۔2015ء) انڈونیشیا کے صوبے پاپوا میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے کسی جانی نقصان یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 7تھی۔

(جاری ہے)

زلزلے کا مرکز پاپوا صوبے کے دارالحکومت جایاپورا کے مغرب میں ڈھائی سو کلو میٹر دور تھا جبکہ زلزلے کی گہرائی 52کلو میٹر تھی۔ سونامی وارننگ مرکز کے مطابق زلزلے سے سونامی کا کوئی خطرہ نہیں۔ ابتدائی طور پر زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔

متعلقہ عنوان :