امریکی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کا نومبر سے ٹیلی فون جاسوسی کا متنازع پروگرام بند کرنے کا اعلان

عدالتی مقاصد کے لیے ٹیلی فون کالز کا رکارڈ رکھا جائے گا ‘ ڈائریکٹر کا بیان

منگل 28 جولائی 2015 13:22

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جولائی۔2015ء)امریکی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی نے نومبر سے ٹیلی فون جاسوسی کا متنازع پروگرام بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

امریکی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کے ڈائریکٹر کے اپنے ایک بیان میں کہ ٹیلی فون جاسوسی کا پروگرام جتنا جلد ممکن ہو بند کردیں گے تاہم عدالتی مقاصد کے لیے ٹیلی فون کالز کا رکارڈ رکھا جائے گا، شہریوں کی جاسوسی کا یہ پروگرام این ایس اے کے سابق اہلکار ایڈورڈ اسنوڈن کے انکشافات کے بعد منظر عام پر آیا تھا جس کے بعد امریکی کانگریس نے جون میں ٹیلی فون جاسوسی کا پروگرام ختم کرنے کا بل پاس کیا تھااین ایس اے ڈائریکٹر کے مطابق بل کی قانونی پہلووں کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ پروگرام 29 نومبر کو روک دیا جائے گا جس کے بعد دہشت گردی میں ملوث نہ ہونے والے لاکھوں امریکیوں کے ٹیلی فون کالز ٹیپ نہیں ہو سکیں گے۔