ہارون آباد‘ نہر سکس آر کو چک نمبر145 کے قریب 50فٹ چوڑا شگاف ، 500 ایکٹر پر کپاس کی فصل تباہ

منگل 28 جولائی 2015 13:18

ہارون آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جولائی۔2015ء) نہر سکس آر کو چک نمبر145 کے قریب 50فٹ چوڑا شگاف ، 500 ایکٹر پر کپاس کی فصل تباہ ،چھ گھنٹے ناکہ پڑنے کے بعد بھی ایس ڈی او ، اور سب انجینئر بھی نہ پہنچے پورے سال کی روزی تباہ ہونے پر سر پیٹتے کاشتکاروں کا فون بھی انتظامیہ سننے کے لیے بھی تیار نہیں ، کاشتکاروں کا شدید احتجاج محکمہ انہار کے افسران اس ناکہ کے ذمہ دار ہیں کاشتکار وں کی میڈیا سے بات چیت ۔

(جاری ہے)

متعدد دنوں سے بارشوں کے بعد نہر سکس آر کو فقیروالی سٹی کے قریب چک نمبر145 کے قریب 50 فٹ شگاف نے کاشتکاروں کو زندہ درگور کردیا ۔500 ایکٹر پر کپاس کی فصل تباہ ہو گئی ۔پہلے سے ہی شدید بارشوں سے کاشتکار کپاس میں پانی کھڑا ہونے سے پریشان تھے اب ناکہ کے بعد متعدد فٹ پانی کھڑا ہونے سے کاشتکاروں کی سال بھر کی روزی ختم ہو گئی ۔جس پر محکمہ کی نا اہلی پر کاشتکار شدید احتجاج کرتے رہے احتجاجی کاشتکاروں کا کہنا تھا کہ جب محکمہ موسمیات نے بتادیا تھا کہ بارشیں ہونے کی پیش گوئی تھی تو اس موقع پر نہر میں پانی مقدار کو کم کیوں نہ کیا گیا ۔نہر بنانے میں ناقص میٹریل کے باعث اس نہر کو پختہ کرنے کا کاشتکاروں کو کوئی فائدہ نہ ہوا ہے ۔