کراچی میں ساحل سمندر پر بلیوبوٹل زہریلی جیلی فش آ گئی،انتظامیہ کاشہریوں کوانتباہ

منگل 28 جولائی 2015 13:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جولائی۔2015ء) کراچی کے سمندر میں خطرناک بلیو بوٹل جیلی فش آگئی ہے جس کے بعد انتظامیہ نے شہریوں کے ساحل پر داخلے پر 3دن کیلئے پابندی لگا دی ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں عوام کو ساحل سمندر پر جانے سے روک دیا گیا ہے کیونکہ وہاں بلیو بوٹل نامی زہریلی جیلی فش آ گئی ہے، عوام دور سے ہی ساحل کا نظارہ کر سکتے ہیں۔

یہ مچھلی اتنی خطرناک ہے کہ اس کے کاٹنے کے آدھے گھنٹے بعد موت واقع ہوسکتی ہے۔

(جاری ہے)

اسی خطرے کے پیش نظر انتظامیہ نے تین روز شہریوں کے ساحل پر آنے اور سمندر میں جانے پر پابندی لگادی ہے۔ دوسری جانب سہانے موسم کی وجہ سے عوام کی بڑی تعداداب بھی سی ویو پر موجود تھی۔جیسے ہی زہریلی جیلی فش کی موجودگی کی اطلاع ملی، فوری طور پر سمندر کے کنارے اعلانات کرائے گئے اور لوگوں کو دور ہٹادیا گیا۔ طبی ماہرین کہتے ہیں اگر کسی کو بلیو بوٹل کاٹ لے تو فوری طور پر ان کے ڈنک کو نکالا جائے اور زخموں پر گرم پانی ڈالا جائے مگر احتیاط بہر حال علاج سے بہتر ہے اسی لیے ساحل کا دور سے نظارہ کریں۔

متعلقہ عنوان :