پنجگور،دالبندین میں فورسز کی کارروائی ، دو شدت پسند وں سمیت تین افراد گرفتار

منگل 28 جولائی 2015 13:13

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جولائی۔2015ء )بلوچستان کے اضلاع پنجگور اور دالبندین میں سیکیورٹی فورسز نے کالعدم تنظیم کے دو شدت پسند وں سمیت تین افراد کو گرفتار کرلیا۔ کارروائی کے دوران بم اور 20 ہزار گولیاں برآمد ہوئیں۔

(جاری ہے)

ترجمان ایف سی کے مطابق پنجگور کے علاقے شاپاتان میں ایف سی اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے سرچ آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے دو شدت پسندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ دالبندین میں کارروائی کے دوران ایک اسلحہ اسمگلر کو گرفتار کیا گیا۔ملزم کی نشان دہی پر مزید دو گھروں پر چھاپے مارے گئے جہاں سے چھ دستی بم،دو دیسی ساختہ بم،ایک سو ڈیٹونیٹرز اور بیس ہزار گولیاں برآمد ہوئیں۔