فیصل آباد ، پولیس اور دہشتگردوں میں فائرنگ سے دہشت گرد ہلاک ، تین فرار

منگل 28 جولائی 2015 13:13

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جولائی۔2015ء) فیصل آباد میں پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ سے ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ تین فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں اور اس دوران ایک پولیس اہلکار بھی شہید ہو گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس اہلکاروں نے ڈی گراوٴنڈ کے علاقے میں ایک گاڑی کو مشکوک جان کر روکا اور گاڑی کی تلاشی کے دوران دہشتگردوں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جس سے تین اہلکار زخمی اور ایک شہید ہوگیا جبکہ پولیس اہلکاروں کی جوابی فائرنگ میں ایک دہشتگرد بھی ہلاک ہو گیااور تین فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔

آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے فوری طور پر فیصل آباد میں مکمل ناکہ بندی اور جلد از جلد دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کیلئے احکامات جاری کر دیئے جبکہ سی سی پی او نے دہشتگردوں کی معلومات دینے والے کو تین لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان بھی کر دیا ۔