سپریم کورٹ میں متحدہ قومی موومنٹ پر پابندی سے متعلق درخواست اعتراضات کے خلاف اپیل کی سماعت کل ہوگی

منگل 28 جولائی 2015 13:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جولائی۔2015ء) سپریم کورٹ میں متحدہ قومی موومنٹ پر پابندی سے متعلق درخواست اعتراضات کے خلاف اپیل سماعت کے لئے مقرر کردی گئی‘ اعتراضات کے خلاف اپیل کی سماعت کل بدھ کو ہوگی۔

(جاری ہے)

منگل کو سپریم کورٹ میں طارق اسد ایڈووکیٹ نے متحدہ قومی موومنٹ پر پابندی کی درخواست دائر کی تھی جس پر رجسٹرار نے اعتراضات لگائے تھے۔ اعتراضات کے خلاف اپیل سماعت کے لئے مقرر کردی گئی۔ درخواست پر اعتراضات کے خلاف اپیل کی سماعت کل بدھ کو ہوگی۔