سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں بجلی کے طویل بریک ڈاؤن کا نوٹس لے لیا

منگل 28 جولائی 2015 13:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جولائی۔2015ء) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پارلیمنٹ ہاؤس میں بجلی کے طویل بریک ڈاؤن کا نوٹس لے لیا‘ ایاز صادق نے معاملہ چھپانے پر اسمبلی حکام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ٹرانسفارمر جلنے کی تحقیقات کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

منگل کو سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو سپیکر نے پارلیمنٹ ہاؤس میں بجلی کے طویل بریک ڈاؤن کا نوٹس لے لیا۔ ایاز صادق نے ٹرانسفارمر جلنے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے معاملہ چھپانے پر اسمبلی حکام کے خلاف برہمی کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ اتوار کے روز پارلیمنٹ ہاؤس میں 9گھنٹے طویل بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا تھا۔