سابق صدر زرداری کیخلاف غیر قانونی اثاثہ جات ریفرنس کیس کی سماعت 27 اگست تک ملتوی

منگل 28 جولائی 2015 13:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جولائی۔2015ء) احتساب عدالت میں سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف غیر قانونی اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت آصف زرداری کے وکیل کی عدم حاضری کے باعث 27اگست تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔

(جاری ہے)

منگل کو احتساب عدالت میں سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف غیر قانونی اثاثہ جات ریفرنس کیس کی سماعت ہوئی جس کی سماعت عدالت کے جج خالد محمود رانجھا نے کی۔ آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک عدالت میں پیش نہ ہوئے وکیل کی عدم حاضری کے باعث استغاثہ کے گواہوں کی شہادت قلمبند نہ ہوسکی۔ احتساب عدالت نے اگلی سماعت پر استغاثہ کے گواہوں کو دوبارہ طلب کرلیا غیر قانونی اثاثہ جات کیس کی سماعت ستائیس اگست تک ملتوی کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :