وزیراعظم سے وفاقی وزیر خزانہ کی ملاقات،شاہ محمود قریشی سے ہونے والی گفتگو سے آگاہ کیا

منگل 28 جولائی 2015 13:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جولائی۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف سے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملاقات کرکے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی سے ہونے والی گفتگو سے آگاہ کیا‘ حکومت نے قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے خلاف نااہلی کی تحریک کی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ منگل کو وزیراعظم نواز شریف سے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں تحریک انصاف کے خلاف قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کی طرف سے پیش کی جانے والی نااہلی کی تحریک کے معاملے پر بات چیت ہوئی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے گزشتہ روز شاہ محمود قریشی سے ہونے والی ملاقات میں گفتگو سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے پی ٹی آئی کے خلاف تحریک کی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا جس کے بعد وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے تحریک پر ووٹنگ کو موخر کرنے کا مطالبہ کیا۔