کراچی : نیپرا نے کے الیکٹرک کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی کی منظوری دے دی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 28 جولائی 2015 12:30

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 جولائی 2015ء) : نیپرا نے کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی. تفصیلات کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی اپریل اور مئی کے مہینوں کے لیے کی گئی ہے.

(جاری ہے)

نیپرا کے مطابق اپریل کے لیے بجلی کی قیمت میں 0.4 پیسے فی یونٹ جبکہ مئی کے لیے 45 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دی گئی ہے. نیپرا نے بتایا کہ بجلی کی قیمت میں کمی کی منظوری ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے تاہم ماہانہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو ریلیف نہیں ملے گا.