Live Updates

اسلام آباد : قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی اراکین کو ڈی سیٹ کرنے پر بحث جاری

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے حکومت کے رویے کو مثبت قرار دے دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 28 جولائی 2015 12:14

اسلام آباد : قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی اراکین کو ڈی سیٹ کرنے پر بحث جاری

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 جولائی 2015ء) : اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے اجلاس میں پی ٹی آئی کو ڈی سیٹ کرنے کے لیے ایم کیو ایم کے جانب سے پیش کی گئی تحریک پر بحث کی گئی. وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ حکومت پی ٹی آئی کے معاملے پر مثبت رویہ رکھتی ہے.

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے خلاف تحاریک پر ووٹنگ موخر کروائی جائے، اسحق ڈار کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا معاملہ حل کرنے کے لیے اسمبلی سے باہر بھی مل بیٹھنے کو تیار ہیں. تاہم اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے بھی حکومتی موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے خلاف تحاریک پر رائے شماری کو موخر کیا جائے.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات