Live Updates

اسلام آباد : قومی اسمبلی کا اجلاس ، پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی کا اظہار خیال

ایوان اگر ممبر سمجھتا ہے تو سر پر تلوار نہ لٹکائی جائے، شاہ محمود قریشی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 28 جولائی 2015 12:04

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 جولائی 2015ء) : اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے. اجلاس میں پی ٹی آئی اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کی تحریک پیش کر دی گئی ہے. تاہم اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے تحریک کی مخالفت کی ہے.

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما شاہ محمو د قریشی کا کہنا تھا کہ ہم ابھی بھی خود کو ایوان کا ممبر سمجھتے ہیں اگر ایوان بھی ہمیں ممبر سمجھتا ہے تو ہمیں صاف صاف بتایا جائے اور سر پر تلوار نہ لٹکائی جائے. انہوں نے کہا ہمیں ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ پارلیمنٹ کی جانب سے کیا جانا چاہئیے اور اس معاملے پر پارلیمنٹ کو چاہئیے کہ واضح طوور پر اپنا فیصلہ سنائے.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات