سرگودھا پولیس نے سنگین مقدمات میں مطلوب 14مجرمان اشتہاریوں کوگرفتارکرلیا

منگل 28 جولائی 2015 12:01

سرگودہا ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جولائی۔2015ء ) سرگودھا پولیس نے سنگین مقدمات میں مطلوب 14مجرمان اشتہاریوں کوگرفتارکرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ اربن ایریا پولیس نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب جمیل احمد سکنہ سلیمان کالونی ، تھانہ شاہ نکڈر پولیس نے لیاقت علی سکنہ چک155شمالی ، تھانہ سلانوالی پولیس نے رہزنی کے مقدمہ میں مطلوب بشیر عرف شیرو سکنہ چک156شمالی کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

اسطرح دیگر مقدمات میں مطلوب تھانہ صدر پولیس نے محمد اقبال سکنہ چک76جنوبی ، قمر عباس سکنہ چک75جنوبی ، تھانہ صدر بھلوال پولیس نے احمد شیر سکنہ چک2شمالی ، تھانہ لکسیاں پولیس نے محمد اعجاز سکنہ لکسیاں ، احمد شیر سکنہ ساہیوال ، مختار احمد سکنہ منگوالی ، تھانہ سلانوالی پولیس نے محمد قاسم سکنہ چک135شمالی ، تھانہ شاہ نکڈر پولیس نے صلابت خان سکنہ چک163شمالی کو گرفتار کر لیا ہے۔اسطرح عدالتی مفروران کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ بھیرہ پولیس نے محمد ریاست سکنہ کھوکھراں جھگیاں ، مولانا امام دین سکنہ ہجکہ شریف ، محمد نذیر سکنہ ساہیوال کو گرفتار کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :