سرگودھا پولیس نے چرس300گرام ، شراب196بوتل ، ناجائز اسلحہ برآمدکر کے 10ملزمان کو گرفتار کر لیا

منگل 28 جولائی 2015 12:01

سرگودہا ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جولائی۔2015ء ) سرگودھا پولیس نے چرس300گرام ، شراب196بوتل ، ناجائز اسلحہ برآمدکر کے 10ملزمان کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر بھلوال پولیس نے قیصر عباس سکنہ چک4جنوبی سے چرس300گرام ، تھانہ ساہیوال پولیس نے خاور عباس سکنہ ٹھٹھی راجو سے شراب176بوتل ، تھانہ کوٹ مومن پولیس نے تنویر عباس سکنہ کوٹ مومن سے شراب10بوتل ، شاہد ظہور سکنہ دیووال سے شراب10بوتل برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔

(جاری ہے)

اسی طرح تھانہ مڈھ رانجھا پولیس نے عنصر حسین سکنہ مڈھ رانجھا سے پسٹل30بور معہ2گولیاں ، تھانہ پھلروان پولیس نے محمد ریاض سکنہ راولپنڈی سے پسٹل30بور ، بندوق12بور معہ 45کارتوس ، محمد امیر سکنہ چارسدہ سے پسٹل30بور معہ10گولیاں ، تھانہ جھال چکیاں پولیس نے محمد افتخار سکنہ لک موڑ سے بندوق12بور ، تھانہ صدر بھلوال پولیس نے اسد محمود سکنہ چک9شمالی سے پسٹل30بور معہ2گولیاں ، محمد یار سکنہ چک13شمالی سے پسٹل30بور معہ4 گولیاں برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ۔

متعلقہ عنوان :