21سال سے جیل میں بند سزائے موت کے مجرم عنصر اقبال کی سرگودہا جیل میں پھانسی ایک بار پھر روک دی گئی

منگل 28 جولائی 2015 11:59

سرگودہا ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جولائی۔2015ء ) بھلوال میں صفدر علی کے قتل پر درج مقدمہ میں 21سال سے جیل میں بند سزائے موت کے مجرم عنصر اقبال کی سرگودہا جیل میں پھانسی ایک بار پھر روک دی گئی ذرائع کے مطابق مجرم کی طرف سے عدالت اعظمی میں نظر ثانی دائر ہوئی ہے جس پر ڈیٹھ ورانٹ پر عمل درآمد ایک بار پھر موخر کر دیا گیا مقتول اور مجرم دونوں کھلاڑی تھ یجن کا واقعہ کے روز کھیل میں جھگڑا ہوا تھا ۔

(جاری ہے)

بتا یا گیا ہے کہ 21سال قبل نور حیات کالونی بھلوال کے عنصر اقبال کرڑ نے صفدر علی کو موت کے گھاٹ اتار دیا جس پر 9 جون1994 کو تھانہ بھلوال میں مقدمہ قتل درج ہوا جس میں 10 ستمبر1996 کو ایڈیشنل اینڈ سیشن جج بھلوال نے عنصراقبال کو سزائے موت کا حکم سنایا جس کے خلاف عدالت عالیہ لاہور،عدالت عظمی پاکستان،کے بعد صدر مملکت کے پاس رحم کی اپیلیں خارج ہوئیں تو ڈسٹرک اینڈ سیشن جج سرگودھا نے 21 مئی کو ڈیتھ ورانٹ جاری کر کے 27 مئی کو پھانسی کی تاریخ مقرر کی گئی جو عدالت اعظمی کے حکم پر 26 مئی کو موخر کر دی گئی جس کے بعد دوبارہ 27 جولائی کیلئے ڈیتھ ورانٹ جاری ہوئے جن پر عمل درآمد سے قبل پھانسی ایک بار پھر روک دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :