کوئٹہ،سبزل روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق

منگل 28 جولائی 2015 11:56

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جولائی۔2015ء) کوئٹہ کے علاقے سبزل روڈ پر فیروز آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز کوئٹہ میں سبزل روڈ پر فیروز آباد کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے دو افراد کو قتل کر دیا ، جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق کوئٹہ کے نواحی علاقے سے ہے عینی شاہدین کی طرف سے پولیس کو ریکارڈ کرائے گئے بیان کے مطابق دو افراد اپنی رہائشگاہ سے بازار کی طرف جا رہے تھے کے فیروز آباد کے مقام پر پہلے سے مسلح نقاب پوش افراد نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس سے دونوں افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے پولیس کے مطابق مقتولین کا تعلق فیروز آباد سے ہی ہے پولیس نے نامعلوم مسلح افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے تاہم آخری اطلاعات تک کسی کی بھی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے ۔