کراچی پولیس نے 4غیرملکی ایرانی ڈیزل سے بھری 3لانچوں سمیت پکڑ لئے،مختلف کارروائیوں میں 6 ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

منگل 28 جولائی 2015 11:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جولائی۔2015ء) کراچی میں پولیس نے پہلی بار کھلے سمندر میں کارروائی کرکے ایرانی ڈیزل سے بھری تین لانچیں پکڑی لیں، چارغیرملکیوں سمیت چھ ملزم گرفتار کرلئے۔ کیماڑی پولیس نے کھلے سمندر میں کارروائی کرکے ایرانی ڈیزل سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی، کارروائی میں تین لانچیں پکڑی گئیں جن میں ایک لاکھ لیٹر ایرانی ڈیزل موجود تھا۔

پولیس نے چار غیرملکیوں سمیت چھ ملزم گرفتار کرلئے۔ پولیس کے مطابق گرفتارملزم کا تعلق انٹرنیشنل سمگلرز کے گروہ سے تھا۔دوسری جانب کراچی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 6ملزم گرفتار کر لئے جن سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے جبکہ سڑک کنارے مشکوک بیگ کی موجودگی نے پولیس کی دوڑیں لگوا دیں۔ اتحادٹاوٴن میں پولیس سے مقابلے میں دو ملزم علی رضا اور جمال زخمی ہوگئے جنہیں گرفتارکرکے اسلحہ قبضے میں لے لیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزم ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری سمیت متعدد سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے۔ گلشن اقبال بلاک سیون میں بھی پولیس مقابلے میں دو ملزم زخمی حالت میں گرفتارکرلئے گئے۔نارتھ ناظم آباد میں پولیس نے گاڑیوں اور رکشوں سے سی این جی سلنڈر چوری کرنے والے دو ملزم گرفتارکرکے مسروقہ سامان برآمد کر لیا۔ اخترکالونی میں مشکوک بیگ کی اطلاع نے پولیس کی دوڑیں لگوا دیں، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بیگ کو چیک کیا تو اس میں سے پتھر نکلے جس کے بعد علاقے کو کلیئر قرار دے دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :