بے نظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی ،ملزم گرفتار

منگل 28 جولائی 2015 11:46

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جولائی۔2015ء ) بے نظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر تعینات اہلکاروں نے بیرون ملک منشیات اسمگل کرنے کی کوشش بناتے ہوئے ملزم کو گرفتارکرلیا ۔

(جاری ہے)

بے نظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر تعینات اہلکاروں نے بحرین جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز کے قابل خان نامی مسافر سے دوران تلاشی 600 گرام ہیروئن برآمد کرلی۔ حکام نے ملزم کو حراست میں لے کر اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا۔حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف منشیات کی اسگلنگ کا مقدمہ درج کرکے اس سے تفتیش شروع کردی گئی ۔جلد ہی اس مکروہ دھندے میں ملزث دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :