اوتھل،کراچی سے کوئٹہ جانیوالی مسافر کوچ سیلابی ریلے میں پھنس گئی

منگل 28 جولائی 2015 11:46

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جولائی۔2015ء ) کراچی سے کوئٹہ جانیوالی مسافر کوچ اوتھل کے مقام پر سیلابی ریلے میں پھنس گئی۔22 مسافروں میں سے چودہ نے اپنی مدد آپ کے تحت جان بچالی جبکہ دو خواتین سمیت آٹھ مسافروں کو ریسکیو کیا گیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی سے کوئٹہ جانیوالی مسافر کوچ اوتھل کے مقام پر زیر تعمیر پل کانٹا ندی میں پھنس گئی۔ مسافر کوچ میں کراچی سے بائیس مسافر سوار ہوئے تھے جن میں چودہ مسافروں نے اپنی مدد آپ کے تحت جان بچالی جبکہ دو خواتین سمیت آٹھ مسافروں نے بس کی چھت پر پناہ لے لی جن میں سے چھ افراد کو ریسکیو اداروں نے بچالیا۔ کوسٹ گارڈ کی جانب سے کشتیاں منگواکر دو خواتین مسافروں کو بھی ریسکیو کرلیا گیا۔