پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کی فضا دیکھنا چاہتے ہیں،دونوں کو اپنے مسائل کا حل خود تلاش کرنا ہے، امریکا ہمیشہ اس بات کا حامی رہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات بہتر ہوں

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی کی میڈیا کو بریفنگ

منگل 28 جولائی 2015 11:41

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جولائی۔2015ء ) امر یکہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کی فضا دیکھنا چاہتے ہیں، دونوں کو اپنے مسائل کا حل خود تلاش کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ امریکا ہمیشہ اس بات کا حامی رہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات بہتر ہوں۔ پاکستان اور بھارت کو اپنے مسائل کا حل خود تلاش کرنا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ترجمان جان کربی نے کہا امریکا آزادی صحافت پر یقین رکھتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان میں بھی صحافیوں کو محفوظ فضا مہیا کی جائے جس میں وہ بلا خوف اپنے فرائض انجام دے سکیں۔

متعلقہ عنوان :