علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر عملہ غائب، لاکھوں کا نقصان ہو گیا،

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی منگل 28 جولائی 2015 11:12

علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر عملہ غائب، لاکھوں کا نقصان ہو گیا،

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 جولائی 2015): علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرر پورٹ پر شعبہ فنانس کا عملہ غائب ہونے کے باعث لاکھوں کا نقصان ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اضافی سامان کاؤنٹر پر شعبہ فنانس کے عملے کی غیر حاضری کے باعث آٹھ سو سے زائد مسافر اضافی سامان کے چارجز ادا کیے بغیر ہی سامان لے گئے، جس کے باعث دبئی اورلندن جانے والی تین پروازوں کے مسافروں کی موجیں لگ گئیں، ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق معمول کے مطابق ان پروازوں سے ائیر پورٹ انتظامیہ کو لاکھوں روپے کی آمدن ہوتی ہے۔ تاہم عملے کی اس غفلت پر شفٹ اسٹیشن مینیجرنے اعلیٰ حکام کو فنانس مینجر کے خلاف شکایتی خط لکھ دیا۔