پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کی فضا دیکھنا چاہتے ہیں: امریکہ

منگل 28 جولائی 2015 11:06

پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کی فضا دیکھنا چاہتے ہیں: امریکہ

امریکہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28جولائی2015ء) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو اپنے مسائل کا حل خود تلاش کرنا ہے۔

(جاری ہے)

دارالحکومت واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہا امریکا ہمیشہ اس بات کا حامی رہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات بہتر ہوں۔ پاکستان اور بھارت کو اپنے مسائل کا حل خود تلاش کرنا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ترجمان جان کربی نے کہا امریکا آزادی صحافت پر یقین رکھتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان میں بھی صحافیوں کو محفوظ فضا مہیا کی جائے جس میں وہ بلا خوف اپنے فرائض انجام دے سکیں۔

متعلقہ عنوان :