کوئٹہ ،شر پسندوں کا پولیس پارٹی پر حملہ، 2 اہلکاروں سمیت 3 افراد جاں بحق،جوابی کاروائی میں ایک حملہ آور مارا گیا

پیر 27 جولائی 2015 22:21

کوئٹہ ،شر پسندوں کا پولیس پارٹی پر حملہ، 2 اہلکاروں سمیت 3 افراد جاں ..

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جولائی۔2015ء) کوئٹہ میں مسلح دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر حملہ کرکے 2 اہلکاروں کو قتل جبکہ جوابی فائرنگ ایک حملہ آور مارا گیا جبکہ 2 فرار ہوگئے دونوں جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں ایک راہگیر خاتون زد میں آکر زخمی ہوگئی جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔

(جاری ہے)

پیر کو ڈی آئی جی عبدالرزاق چیمہ نے بتایا کہ پیر کو کشمیر آباد قمبرانی روڈ پر ایس پی سریاب ظہور آفریدی کی سربراہی میں ٹیم نے مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر موٹر سائیکل سواروں نے پولیس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار انعام الحق اور اختر محمد موقع پر جاں بحق ہوگئے پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور بھی مارا گیا جبکہ 2 فرار ہوگئے دونوں جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں ایک راہگیر خاتون بھی زخمی ہوگئی جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی ڈی آئی جی کے مطابق پہلی بار فائرنگ کے واقعہ کے بعد پولیس اہلکار اپنے ساتھیوں اور زخمی خاتون کو زخمی کررہے تھے کہ دوبارہ حملہ آوروں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔