ایسی دیواریں جو پیشاب کرنے والوں پر پیشاب کریں

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 27 جولائی 2015 20:20

ایسی دیواریں جو پیشاب کرنے والوں پر پیشاب کریں

سان فرانسسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27جولائی۔2015ء)دیواروں پر پیشاب کرنے والوں سے ترقی پذیر ممالک کے افراد تو تنگ تھے ہی مگر ترقی یافتہ ممالک میں بھی ایسے افراد کی کمی نہیں۔ بنگلا دیش میں حکومت نے دیواروں پر عربی میں پیشاب کرنا منع ہے لکھنا شروع کر دیا۔ عربی زبان سے عقیدت کی وجہ سے بنگلا دیشی عوام نے دیواروں پر پیشاب کرنا بھی بند کر دیا۔

موسم گرما میں خاص طور پر امریکا کے کئی شہروں میں گلیوں سے گذرتے ہوئے پیشاب کی بدبو آتی ہے۔ایسے افراد پر قابوپانے کے لیے سان فرانسسکو کی شہری انتظامیہ نے نیا طریقہ نکالا ہے۔انتظامیہ نے دیواروں پر ایک خاص طرح کا پینٹ شروع کر دیا ہے۔ جو کوئی کسی دیوار پر پیشاب کرتا ہے، پینٹ کی وجہ سے سارا پیشاب واپس اُس کے کپڑوں پر آگرتا ہے، اور ایسے شخص کو اپنی کاروائی موخر ہی کرنی پڑتی ہے۔

(جاری ہے)

سان فرانسسکو میں پبلک ورکس کے ڈائریکٹر محمد نورو نے بتایا کہ پیشاب کی بدبو کسی کو بھی پسند نہیں، ہم کچھ نیا کرنا چاہتے ہیں جس سے شہر خوبصورت اورصاف نظر آئے۔ سان فرانسسکو کی انتظامیہ نے دیواروں پر خصوصی پینٹ کا خیال جرمنی کے شہر ہمبرگ سے لیا ہے۔ ہمبرگ میں بھی دیواروں پر ایسا ہی پینٹ کیا گیا ہے۔ سان فرانسسکو میں دیواروں پر پیشاب کر جرم ہے۔ پکڑے جانے پر 50 ڈالر سے 100 ڈالر جرمانہ کیا جاتا ہے مگر ترقی یافتہ عوام پھر بھی باز نہیں آتی۔